New jobs in Wildlife Punjab 2023
New jobs in Wildlife Punjab 2023 آج کل لگتا ایسے ہے۔ کہ جیسے کوئی رکی ہوئی چیز کھول دی گئی ہے۔ اور واقعی ہے بھی ایسا ہی۔ کیونکہ آج کل جس تعداد میں گورنمنٹ کی جابز آ رہی ہیں۔ مجھے کم از کم بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ وہ اس لیے کہ اس مہنگائی کے دور میں کوئی تو صاحب روزگار ہو گا۔ DG Khan jobs# آج میں جن گورنمنٹ جابز کے بارے میں بتانے لگا ہوں وہ ہیں وائلڈ لائف کے محکمہ میں۔ وائلڈ لائف جو کہ جنگلی حیات کے تحفظ اور چڑیا گھروں سے متعلق محکمہ ہے۔ میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں بھی آپ کو پنجاب وائلڈ لائف میں ہونے والی بھرتیوں کے بارے میں بتایا تھا۔وہ جابز بھی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لیے تھیں اور آج جو میں آپ کو بتانے لگا ہوں یہ جابز بھی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لیے ہیں۔ لیکن یہ بھرتیاں ان سے الگ ہیں اور یہ ان سے تعداد میں بھی کافی زیادہ ہیں۔ ...